: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،10اکتوبر(ایجنسی)رین بازار پولیس حدود میں حافظ نگر تالاب کٹہ میں جمعرات کی رات ایک شخص نے اپنی 35سالہ بیوی کا قتل کردیا اور خود خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق سید جعفر نے پہلے اپنی بیوی 32سالہ نازیہ بیگم کوسر پرایک لکڑی سے حملہ کرکے قتل کیا،انسپکٹرجی رمیش کے مطابق نازیہ موقع پر ہی فوت ہوگئی۔بعد ازاں جعفر نے پھنکے سے پھانسی لگا
کرخودکشی کرلی۔تفتیش میں معلوم ہوا کہ جعفر نشے کی حالت میں گھر آتا تھا۔جعفر کو دو لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں۔نشے کی وجہ سے میاں بیوی میں تکرار ہوئی اور اور جعفر غصے میں اپنی بیوی کے سر پر حملہ کردیااور وہ فوت ہوگئی۔انکی شادی 1998میں ہوئی تھی۔جعفر پر ماضی میں بیوی پر حملہ کرنے پر دو کیس بھوانی نگر پولیس اسٹیشن میں بک ہیں۔بیوی سے اچھے سلوک کی یقین دہانی پرعدالت نے مقدمہ واپس لے لیا اور بری کردیا گیا تھا۔